مریدکے: موٹروے پولیس کا آپریشن رائیگاں، جی ٹی روڈ پر پھر تجاوزات قائم
مریدکے (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی مریدکے اور موٹر وے پولیس کے افسران نے ایک مشترکہ آپریشن میں جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور بغیر کسی سیاسی دباو کے تمام پختہ اور عارضی کھوکھے بھی ختم کر دیے ۔مگر بعض قانون شکن نے دوبارہ تجاوزات قائم کر کے نہ صرف قانون کا مذاق اڑایا ہے بلکہ شہر یوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔اہل مریدکے نے میونسپل کمیٹی مریدکے اور موٹر وے پولیس کے اس اقدام کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زہرا دستگیر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور سروس روڈ کی مکمل بحالی تک اس آپریشن کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔