ہانگ کانگ میں جنگ عظیم دوم کا بم ناکارہ بنانے کیلئے سینکڑوں افراد کا انخلاء ، اہم سڑکیں بند
ہانگ کانگ (آئی این پی ) وان چائی ڈسٹرکٹ میں ایک تعمیراتی مقام پر پائے جانیوالے دوسری جنگ عظیم دور کے ایک ہزار پائونڈ وزنی بم کو ناکارہ بنانے میں ماہرین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہانگ کانگ کی پولیس نے 1300سے زائد افراد کا انخلاء عمل میں لایا اور اہم سڑکیں بند کر دیں ، یہ بم وان چائی میں ہاربر روڈ اور تنوچی روڈ کے سنگم پر شا ٹن سے سینٹرل ریل لنک کے ایک تعمیراتی مقام پر دریافت کیا گیا تھا ، ایک تعمیراتی کارکن نے علی الصبح پولیس کو اطلاع دی کہ 140میٹر لمبا اور 45سینٹی میٹر قطر والا مخروطی بڑا بم 15میٹر زیر زمین پایا گیا ہے، بعد دوپہر ایک پریس کانفرنس میں ایکسپلو سیو آرڈیننس ڈسپوزل بیورو کے بم کو ناکارہ بنانے والے ایک سینئر اہلکار ٹونی چو نے کہا کہ یہ بم ایک ہزار پائونڈ وزنی تھا جس کے ٹکڑے ایک ہزار سے لیکر دو ہزار میٹر تک پھیل سکتے تھے ، پولیس کو موقعہ پر ہی بم کو ناکارہ بنانا پڑا کیونکہ یہ غیر مستحکم تھا اور اسے ہٹایا نہیں جا سکتا تھا۔