حکومتی ناقص پالیسیوں سے ملک مسائلستان بن چکا: چودھری ماجد منظور
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں اُن کر پاکستان سیاست میں کردار ختم ہو چکا اب وہ نااہلی کی زندگی گزاریں اور ان کے وہ حواری وزیر مشیر جو انہیں اداروں سے محاذ آرائی کا مشورہ دے رہے ہیں اقتدار کی مدت ختم ہوتے ہی سب سے پہلے یہی لوگ انہیں چھوڑ بھاگیں گے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن چکا ہے ، مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔