حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے: چودھری خالد ورک
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 166چوہدری خالد محمود ورک نے کہا کہ حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے اورکسان کش پالیسیوں کے ذریعے کسانوں کا خون نچوڑ رہا ہے، پنجاب حکومت نے گنے کا ریٹ 180 روپے من مقرر کیا مگرصوبہ بھر کی کسی بھی شوگر ملز نے حکومت پنجاب کا ریٹ کسانوں کو نہیں دیا جو کہ بیڈ گوررننس کی ایک بدترین مثال ہے۔ تاریخ کسانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کو نواز حکومت کے بدترین دور کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھے گی۔