علمی و ادبی تنظیم دوستی کے زیراہتمام محفل مشاعرہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) علمی و ادبی تنظیم دوستی کے زیر اہتمام دسواں آل پاکستان محفل مشاعرہ پریس کلب شیخوپورہ کے شہداء ہال میں ہوا جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب خالد سجاد نے کی، مہمانان گرامی میں ریاض شاہد، ایوب کموکا، اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر علی آصف نے انجام دیئے، ملک بھر سے آئے مہمان شعراء کرام علی حیدر ، ایوب کموکا، پروفیسر اکرم سعید، پروفیسر اصغر جاوید، ارشد نعیم، اشرف نقوی، اظہر عباس شاہ، نعیم گیلانی، صاحبزادہ ریاض اکبر معصومی سمیت مقامی شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔