ترقی کے دعویدار حکمران کرپشن ختم کرنے میں نا کام رہے: کفیل بخاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ ملک سازشوں کا اکھاڑہ بن گیا ہے ،ترقی کے دعویدار حکمران امن قائم کرسکے نہ کرپشن ختم کرسکے ۔حکمران آئین پر حلف کی پاسداری کرتے تو ملک امن کا گہوارہ بن جاتا ۔عقیدہ ختم نبوت اور قادیانی مسئلہ آئین میں طے ہوچکا ،ختم نبوت پر کوئی مفاہمت نہیں ہوسکتی ۔9مارچ کو ایوان اقبال میں عظیم الشان’’ امیر شریعت کانفرنس ‘‘منعقد ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اسلامی نظام کا نفاذہی ملک کی ترقی واستحکام اور امن کی ضمانت ہے۔