پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں کے حقوق کی ترجمان ہے: شوزب حسین
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید شوذب حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں،کسانوں،محنت کشوں،طالبعلموں‘ وکلاء کے حقوق کی ترجمان ہے، ان تمام محنت کشوں کی جدوجہد کا نام بھٹو ازم ہے،جس کی آبیاری بھٹو خاندان اور پارٹی کارکنوں نے اپنے خون سے کی ہے، دوسروں پر باریوں کا الزام لگانے والے خان صاحب اپنی باری لگانے کے چکر میں ہیں،لیکن باریاں بھی سیاسی بلوغت کے بعد ملتی ہیں نابالغ بچے گرائونڈ میں چکر لگائیں گے،وہ سرائے سید عبدالطیف احمد شاہ سابق ایم پی اے میں جلسہ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقعہ پرپیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد صدیق وائیں،سٹی صدر چوہدری محمد منشاء ،سینئر نائب صدر خان ارشد علی خاں،ننائب صدر ملک محمد اشفاق بھولا،جنرل سیکرٹری محمد سلیم ایم اے، اقلیتی ونگ کے تنویر سلمون خاںاور سید مدثر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا،اجلاس میں بتایا گیا کہ 5فروری کو ضلع ننکانہ سے کارکنوں کا بہت بڑا قافلہ لاہور موچی دروازہ پر ہونے والے جلسہ میں شرکت کرے گا،جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جاری ہے۔