بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو سزا دی جاتی تو مزید واقعات نہ ہوتے: امجد شکیل
مانانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) قصور، مردان، خانیوال، گجرانوالہ، مانانوالہ، فاروق آباد، فیصل آباد وغیرہ میں درندگی کا شکار درجن بھر بچیوں کے ورثہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائز یشن کے زیر اہتمام ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری امجد شکیل راہی، میاں محمد اقبال، اشفاق مہندی وسیر، رانا محمد الیاس، ڈاکٹر ندیم سردار الحسن نے کہا کہ درندگی کا شکار کرنے والے مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جاتی تو ایسے واقعات پیش نہ آتے۔