گھر میں با آسانی مکھن اور گھی بنانے کا طریقہ
اشیاء:دودھ کی بالائی ایک کپ۔دہی ایک کھانے کا چمچ۔برف کا پانی دو گلاس یخ ٹھنڈا ۔برف دو سے بارہ کیوبز۔ترکیب:جو نارمل دودھ گھر میں آتا ہے اس پر جو بالائی جمع ہوتی ہے اس کو ایک کپ /برتن میں روزانہ جمع کرتے رہیں جب ایک کپ مکمل ہوجائے تو اس میں ایک کھانے کا چمچ دہی ملا کر اس بالائی کا دہی جمع کرلیں ۔جب دہی تیار ہوجائے تو اس کو بلینڈر میں ڈال کر اس میں ٹھنڈا یخ پانی شامل کر کے اس کی لسی بنا لیں جیسے جیسے لسی بنتی جائیگی مکھن اوپر جمع ہوتا رہے گا۔ساتھ ہی ساتھ اس میں برف کے ٹکڑے شامل کرتے رہیں کیونکہ لسی جتنی ٹھنڈی ہو گی مکھن جلدی تیار ہو جائے گا ۔جب مکھن اوپر آجائے تو اس کو کسی برتن میں نکا ل دیں اس طرح بالائی سے مکھن تیار ہے ۔
اصلی گھی کی تیاری :اشیائ:تیار شدہ مکھن۔ترکیب :ایک برتن میں یا فرائی پین میں مکھن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں ،جیسے جیسے مکھن پگھلے گا گھی بننا شروع ہو جائیگا ۔جب مکھن مکمل پگھل جائے تو برتن کی تہہ میںجو اجزاءپگھل نہیں سکتے جمع ہونا شروع ہو جائیں گے ۔جب وہ ہلکا براﺅن ہوجائے اور گھی سے سارا پانی خشک ہوجائے تو برتن کو چولہے سے اتار دیں اور چھنی کی مدد سے گھی کو برتن میں چھان لیں ۔اور جو چھنی میں رہ جائے گا اس کو ہم کھا سکتے ہیں اور جو گھی نکلا اس کو کسی بوتل میں بھر کر رکھ دیں مزیدار اصلی گھی تیار ہے ۔نوٹ : جو لسی بچی تھی اس میں نمک یا چینی ملا کر پی سکتے ہیں اور مکھن کو پراٹھے یا ڈبل روٹی پر لگا کر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔