شیخوپورہ : شدید دھند کے دوران 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم‘ 2بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک
شیخوپورہ(آئی این پی)شیخوپورہ میں دھند کے باعث دو موٹر سائیکلوں کا آپس میں خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ1 شخص شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق قصبہ جھبراں کے رہائشی دو سگے بھائی فیضان اور عمر دراز اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شیخوپورہ شہر کی طرف آ رہے تھے کہ جب وہ جنڈیالہ شیرخاں باغ چوک سے گزر رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے 3 موٹر سائیکل سواروں سے ٹکر ا گئے جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں فیضان اور عمر دراز سمیت 60 سالہ بشیر احمد اور 19 سالہ ہارون موقع پر جاں بحق ہوگیے جبکہ صفدر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا دو سگے بھائیوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔