عاقب جاوید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد ڈی ایچ اے کے مقامی قبرستنان میں سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔