75 سالہ بزرگ 30 سالہ دلہن بیاہ لایا‘ پوتے‘ نواسے خوش
میاں چنوں‘ محسن وال (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) میاں چنوں 75سالہ بزرگ 30سالہ نئی دلہنیا بیاہ لایا ۔ دلہا کے تین بیٹے دو بیٹیاں اور تیس سے زائید پوتے پوتیاں، نواسے اور نواسیاں ہیں۔نواحی گائوں 16/8۔ بی آر کا 75سالہ شخص فضل محمد گزشتہ رات اپنے بیٹوں بیٹیوں پوتے پوتیوں نواسے نواسیوں اور دیگر عزیزواقارب کے ہمراہ مقامی میرج ہال میں بڑی دھوم دھام سے بارات لیکر آیا جہا ں پر اس کا نکاح 30سالہ شمیم اختر سے پڑھایا گیا ۔ دلہا اور دلہن سمیت شادی کی تقریب میں شامل انکے دیگر عزیزو اقارب سب اس موقع پر خوش تھے۔اس موقع پر دلہا نے شیخ رشید احمد اور عمران خان کو بھی شادی کا مشورہ دیا ۔