گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت کی مبینہ واردات‘ 2 افراد قتل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈاکوئوں نے مبینہ واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے نوشہرہ روڈ پر واقع دکان میں عمران اور بوٹا موجود تھے اس دوران وہاں آنے والے موٹرسائیکل سوار مبینہ ڈاکوئوں نے لوٹ مار کی کوشش کی جبکہ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے والے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر باغبانپورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے یہ ڈکیتی کی واردات نہیں، تفتیش کی جارہی ہے۔