پورٹ لینڈ میں بین الاقوامی کیٹ شو شروع
پورٹ لینڈ (نیٹ نیوز) امریکی شہر پورٹ لینڈ میں سالانہ بین الاقوامی کیٹ شو کا آغاز ہوگیا جس میں مختلف نسل اور سائز کی سینکڑوں بلیوں کے ساتھ مالکان نے شرکت کی۔ تین روز تک جاری رہنے والی نمائش میں دنیا بھر سے سینکڑوں بلیاں اپنے مالکان کے ساتھ شریک ہوئیں۔ شو میں رجسٹرڈ کی جانیوالی بلیوں کو عمر اور نسل کے حساب سے کئی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ماہر افراد بطور ججز موجود تھے۔