سڑک پر مرے کتے کے ساتھی لاش کے محافظ بن گئے
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کی سڑکوں پر کتوں نے وفاداری کی مثال قائم کردی۔ ٹریفک حادثے میں مرنے والے ساتھی کے پاس افسردہ جمع ہوگئے اور محافظ بن کر پہرہ دیتے رہے۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔ حادثے کے بعد بیچ سڑک پر پڑے کتے کو دیکھ کر اس کے ساتھی چلے آئے اور کافی دیر تک افسردہ کھڑے رہے۔