ورزش ذیابیطس، بلڈ پریشر، موٹاپے اور کینسر جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھتی ہے: برطانوی معالج
اسلام آباد (اے پی پی) ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی مناسب یا 75 منٹ کی سخت ورزش سے ذیابیطس، بلڈ پریشر، موٹاپے اور کینسر جیسے موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ معروف برطانوی معالج ڈاکٹر مائیکل موسلے نے کہا ہے کہ جدید تحقیق کی رو سے ہفتے میں ایک یا دوبار شدید ورزش کرنے سے کم فائدہ ہوتا ہے۔ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے روزانہ بیس پچیس منٹ تک ورزش کرنی چاہیے۔