پالتو جانور رکھنے والے افراد جوڑوں کے دردسمیت بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، ماہرین
اسلام آباد (اے پی پی) پالتو جانور رکھنے والے افراد بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہنے ہیں۔ یورنیورسٹی آف نیو یارک میں تحقیق کے نتائج کے مطابق پالتو جانور رکھنے والے افراد میں ذہنی دباﺅ کم ہوتا ہے، پالتو جانور ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ پالتو جانور جوڑوں کے درد اور میگرین (آدھے سر کے درد) سمیت کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔