جوئے کے اڈوں پر چھاپے،18قمار بازوں کو گرفتار کرلیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ نیوٹائون پولیس نے چاندنی چوک کے علاقہ میں ریڈ کرتے ہوئے بذریعہ کرکٹ میچ جواء کھیلتے ہوئے 03ملزمان اصغر ،حمزہ اور عمیر کو قابو کرکے ان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی ،4عددموبائل ،ایووڈیوائس، 2کیلکیولیٹر اور رقم مبلغ4000/-روپے برآمد کرلی جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے غازی آباد کے علاقہ میں ریڈ کرکے بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے 15ملزمان خرم، عثمان ،رحمان ،عمران وغیرہ کو قابو کرکے ان کے قبضہ سے18300/-روپے اور12عدد موبائل فون برآمد کرلئے ۔