;آپریشن ردالفساد، ڈیرہ بگٹی، چھتر، لہڑی میں کارروائیاں، اسلحہ، بارودی سرنگیں برآمد
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی ڈیرہ بگٹی، چھتر، لہڑی کے علاقوں میں کی گئی۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے راکٹ لانچر، سب مشین گنز، دستی بم برآمد ہوئے۔
آپریشن ردالفساد