ا فغان باشندہ 14 فارنر ایکٹ کے تحت گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نیو ٹائون نے ویزہ ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں مقیم افغان باشندہ گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ عبدالرحمٰن کو کٹاریاں میں چیک کیا گیا تو اس کے پاس پاکستان میں قیام کاویزہ28 نومبر 2017 ء کو ختم ہوچکا تھا جسے14 فارنر ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔