الائیڈ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ہوسٹلز میں جابجا گندگی کے ڈھیر
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)الائیڈ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے رہائشی ہوسٹل جابجا گندگی کے ڈھیر لگنے سے غلاظت اور بدبو سے اٹ گئے بینظیر بھٹو ہسپتال ، ہولی فیملی اور ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹرز ہوسٹل عدم توجہی کے باعث صفائی نہ ہونے سے خود مسیحائوں کیلئے مسئلہ بن گئے ہیں ان ہوسٹلوں میں پانی اور گیس کی قلت کی شکایات عام ہیں اکثر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں کسی نے دوبارہ لگانے کی زحمت نہیں کی سخت سردی سے ڈاکٹر بھی متاثر ہو رہے ہیں بجلی کے ننگے تار بھی جگہ جگہ حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔