لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی
فیروزوالا(نامہ نگار) راوی پار کے علاقے میں لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مکان کرایہ پر دینے سے انکا کر نے پر عام اسلم نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے مالک مکان عباس کو زخمی کر دیا، اشرف اسکے ساتھی نے حملہ کرکے مخالف حنیف کو زخمی کردیا ۔ رشتہ دینے سے انکار کرنے پر الیاس اور اسکے ساتھیوں نے مسلح ہو کر حملہ کرکے رفیق کو زخمی کر دیا،شاہدرہ مںی لین دین کے تنازعہ پر چار افراد نے حملہ کیا خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا ، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔