فیض آباد دھرنے میں 8 شہداء کی ایف آئی آر درج کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جے یو پی نورانی کی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر ناصر جمیل ہاشمی نے تحریک لبیک یارسول اﷲ کے سربراہ علامہ اشرف آصف جیلالی کی طرف سے اہم مطالبات منوانے کے لئے جیل بھرو تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے معاہدہ پر عملدرآمد کیا جائے اور فیض آباد دھرنے میں آٹھ افرادکی شہادت پر ایف آئی آر درج کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ جے یو پی کے نائب مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاری نور المصطفیٰ نورانی کے مطابق علامہ اشرف آصف جلالی کو لاہور فون کرکے پیر ناصر جمیل ہاشمی سے حمایت کی اطلاع دی۔