20جواری گرفتار‘ دائو پر لگی رقم برآمد
لاہور(سٹاف رپورٹر)اکبری گیِٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر12جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا معلوم ہو اہے کہ اکبری گیٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران جوئے کھیلتے ہوئے 12جواریوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی رقم 60ہزار اور10 موبائلز برآمدکر لیے۔ تھانہ نولکھا پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 8جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے برانڈتھ روڈ پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر عرفان ، عبدالرحمان ، ظفر ، عمر شریف ، آصف، شبیر ، طاہر اور شہباز کو جوئے کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے کی نقدی اور 7موبائل فون برآمد کرلیے۔ الگ الگ مقدمات در ج کرلیے گئے۔