’’پولیس خدمت مرکز‘‘ میں ٹریفک پولیس بھی شہریوں کی سہولت کیلئے کوشاں
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پنجاب پولیس پنجاب کیپٹن( ر) عارف نواز خان کے حکم پر لیاقت باغ پولیس 15 کے آفس میں قائم کئے گئے ’’پولیس خدمت مرکز‘‘ میں ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں کی سہولت کے لئے فریش یا رینول لرنرپرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے معیاد پوری ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،کسی شہر ی کا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو گیا تو ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس ، اورانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں شہری نیا ، تبدیل شدہ ، تجدید شدہ لرنر پرمٹ کے حصول کے علاوہ ڈ رائیونگ لائسنس کی تجدید،کسی شہر ی کا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو گیا تو ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے اورانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے لیاقت باغ کے نزدیک واقع پولیس15کے آفس میں قائم کئے گئے’’ پولیس خدمت مرکز‘‘ سے رجوع کر سکتے ہیں پولیس خدمت مرکزمیں ٹریفک پولیس نے بھی عوام الناس کیلئے اپنی خدمات کو جاری رکھا ہوا ہے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی طرف سے رواں سال یکم جنوری سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے شہری کسی بھی معلومات ، رہنمائی اور معاونت کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272616پر رابطہ کر سکتے ہیں۔