دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے سے بغلگیر ہونا ترک قوم کا شیوہ ہے، ترک صدر
استنبول (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے سے بغلگیر ہونا ترک قوم کا شیوہ ہے،شام کی دہشت گرد تنظیم ”وائے پی جی“ کے سرغنہ قندیل ہونے کا دنیا بھر نے مشاہدہ کر لیا ہے اور صرف ہمارا ایک اتحادی اس حقیقت کو قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ترک ذرتائع ابلاغ کے مطابق صدر اردوان نے استنبول میں قاسم پاشا ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا جس میں انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ شام میں اب جنگ کرنے کی سکت نہ رکھنے والی داعش کا وجود باقی نہیں بچا لیکن اس کو بہانہ بناتے ہوئے اس ملک میں ابھی بھی اسلحہ کے انبار لگائے جا رہے ہیں۔ ساری دنیا جان گئی ہے کہ شام کی دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ قندیل میں ہے اگر کسی کو اس حقیقت پر اتفاق نہیں وہ ہمارا ایک اتحادی ہے۔
ترک صدر