ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کے زیراہتمام ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد
لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے اتوار کے روز ریس کورس پارک کے باہر ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا ۔ ٹریفک آگاہی کیمپ میں آنے والوںمیں تحائف تقسیم کیئے گئے ۔ اس موقع پر ٹی آڑ ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے علی محسن، طلباء وطالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پارک میں لگائے گئے کیمپ میں لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے خصوصاََ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے حوالے سے حوصلہ شکنی بارے آگاہی لیکچر دیا گیا۔ شہریوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی ایسی تقریبات نہایت خوش آئند ہے۔