فیروزوالہ : خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار ، چرس برآمد
فیروزوالہ ( نامہ نگار) پولیس چوکی کوٹ نور شاہ نے منشیات فروخت کرنے والی لیڈی سمگلر سمیت دو ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلائی گئی اس ضمن میں پولیس چوکی کوٹ نور شاہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر لیڈی منشیات فروش نادیہ اور اشہتاری منشیات فروش بابر عرف بابری کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس بھاری مقدار میں برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔