نواز شریف کی اداروں پر تنقید نامناسب ہے‘ مقابلہ کریں: شرمیلا فاروقی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ملکی اداروں پر کی جانے والی تنقید کو ایک نامناسب رویہ قرار دےدیا۔ایک انٹرویومیں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ نواز شریف اپنے مقدمات کی آڑ میں عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو بہت ہی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے ان کا مقابلہ کریں تاکہ ان کی کرپشن کا احتساب ہوسکے۔انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سال میں عوام سے جھوٹ بول کر حکمرانی کی اور اب جب عام انتخابات قریب ہیں، تو بھی جھوٹ کا سہارا لیا جارہا ہے۔
شرمیلا فاروقی