پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ جاری
لاہور(سٹاف رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں پو ش علاقوں میں سخت پا بند ی کے باو جود مختلف مقا مات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگاتے رہے مقامی تھانوں کی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے میں ناکام رہے معلوم ہو اہے کہ صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں میںگلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کئے رکھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے اور ریس پر ہزاروںروپے کا جوا ء بھی ء لگاتے رہے جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی مقامی تھانوں کی پولیس کارروائی نہیں کر سکی ۔