بدعنوانی الزام میں گرفتار بعض سعودی شہزادوں کے اصرار پر عدالتی بنچ قائم
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار شخصیات جو حکومت کو غیر قانونی طورپر حاصل کی گئی دولت واپس کرنے سے انکار کر رہے ہیں اور معاملہ عدالت میں لے جانے پر اصرار کر رہے ہیں کے مقدمات کے لئے سعودی عرب کی جوڈیشل کونسل نے عدلیہ کے دو بنچ قائم کر دئیے ہیں۔ ایک بنچ جدہ اور دوسرا ریاض میں قائم کیا گیا ہے۔ بنچ تین تین ججوں پر مشتمل ہوں گے جو بدعنوانی کے الزامات میں پکڑے گئے افراد کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔