پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے 196 ملزموں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے 196 ملزموں کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کو انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل بھجوایا تھا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چھٹی والے دن 196 افراد کی ضمانت دیدی۔