چارسدہ، رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق،2زخمی
چارسدہ (اے این این)چارسدہ میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں، نعشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ تھانہ بٹگرام کی حدود میں پیش آیا جہاں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورملزم موقع سے فرار ہوگئے۔