جے یو آئی5فروری کو کشمیری عوام سے یوم یکجہتی منائے گی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جے یو آئی(ف)کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مر کزی مجلس شوری کا اہم اجلاس 23فروری اور مر کزی جنرل کونسل کا اجلا س 24 ۔25فروری کو مر کزی دفتر جامعہ مدنیہ لاہور میں طلب کر لیا ہے، جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کی طرف سے اراکین اجلاس کو دعوت نامہ اور ایجنڈا جاری کر دیا گیا،جے یو آئی متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے 5فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کادن منائے گی۔یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور مر کزی سیکر ٹری اطلا عات حافظ حسین احمد نے بتا ئیں انہوں نے کہاکہ کہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غورکے ساتھ ساتھ آئندی عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں حکمت عملی طے کی جا ئے گی۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اجلاس میںمتحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم کو فعال کر نے اور رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں مختلف تجائز پر فیصلے کیئے جائیں گئے ،جمعیت کے کار کن اپنی تمام تر توجہ آئندہ عام انتخابات پر مرکوز رکھیں جے یو آئی عام انتخابات میں مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بھر پور حصہ لے گی اور سیکولر قوتوں کا جرأت کے ساتھ مقابلہ کرے گی اور انھیں عبرت ناک شکست دے گی ۔مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد نے کہاکہ 5فروی کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کیں جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو ان حق خودارادیت دیئے بغیر پاک بھارت تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ہے، بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دے، پاکستان قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد نے کہاکہ انتخابات کے التوا ء سے نیا بحران جنم لے سکتا ہے قوم انتخابات کا التوا ء قبول نہیں کرے گی التواء کی کوئی سازش ملک کو کسی نئے آئینی بحران کا شکار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ،جے یو آئی عام انتخابات بر وقت کروانے اور موجودہ اسمبلیوںکی مدت پوری کر نے کی حامی ہے۔ مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد نے کہاکہ بحرانوں سے بچنے کا واحد راستہ اسلامی نظام کا نفاذ ہے اسی مقصد کے لیئے قوم کو دیندار قیادت کو ووٹ دینا ہو گا ، قوم کی نظریں اب دیندار قیادت پر ہیں کیونکہ وہی ملک کو بحرانوں کو سے آ زاد کراسکتی ہے، جے یو آئی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے اور اسی مقصد کے لیئے دینی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیاہے کیونکہ لادینیت کے سیلاب روکنے کے لیئے اکٹھ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔