سازشی عناصر کو ہر محاز پر عبر تناک شکست ہوگی کوئی بھی ہمےں ملک وقوم کی خدمت سے نہےں روک سکتا نوازشریف
لاہور(خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے گزشتہ روز جاتی امرا رائے ونڈ میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماﺅں نے ملک کی مجموعی صورتحال، سینٹ انتخابات اور عوامی رابطہ مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اعلیٰ مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شروع کی گئی عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا اور طے کیاگیا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ملک کے دیگر حصوں میں بھی عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اپنے اور پارٹی موقف کو عوام تک پہنچائیں گے جبکہ اجلاس میں شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز اورنیب کی جانب سے مختلف ذیلی ریفرنسز دائر کئے جانے پر بھی مشاورت کی گئی اور طے کیاگیا کہ شریف فیملی نیب کے ساتھ مکمل تعاون کریگی اور اگر نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے کسی بھی اراکین کو بلایا تو وہ نیب کے سامنے پیش ہونگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مےاں نوازشر یف نے ہم نے ساڑھے چار برسوں مےں احتجاجی دھر نوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کےا اور آج بھی ثابت قدم ہےں اس لےے کوئی بھی ہمےں ملک وقوم کی خدمت سے نہےں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ملک مےں عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہوں گے اور مسلم لےگ(ن) اےک بار پھر عوام کی طاقت سے بھر پور کامےابی حاصل کر ے گی اور تمام سازشی عناصر کو ہر محاز پر عبر تناک شکست ہوگی اور مسلم لیگ (ن) پھر حکومت بناکر ملک وقوم کی خدمت کر ے گی ۔
نوازشریف