پاکستان کی حفاظت اور اسلامی اقدار کے فروغ کےلئے جدوجہد کی جائیگی : اشرف قریشی
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حفاظت اور یہاں پر اسلامی اقدار کے فروغ کےلئے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی جن لوگوں نے عوام دشمن اقدامات اٹھائے ہیں انہیں ہر گز من مانی نہیں کرنے دی جائیگی وطن عزیز کےلئے بے شمار قربانیاں دی گئی ان کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا وہ فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماءرانا سہیل مصطفی کی رہائش گاہ عمر پور میں مسلم لیگی کارکنوں کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت خواجہ عبدالسلام نقشبندی نے کی ۔ مہمان خصوصی محمد اشرف قریشی تھے تقریب میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔
اشرف قریشی