اسلم کالونی کی گلیوں میں ٹھیکیدار پتھر ڈال کر غائب ہو گیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) اسلم کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کے باعث اہل علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمود الحسن کے فنڈز سے اس کالونی میں گیس فراہمی ٹف ٹائل سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ ایک ماہ قبل ٹھیکیدار گلیوں اور سڑک پر ریت مٹی بجری پتھر وغیرہ ڈال کر غائب ہو گیا ہے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیاجائے ورنہ وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ٹھیکیدار غائب