بلاول بھٹو پاکستان کی بہتر نمائندگی کرسکتے ہیں ،جام خان شورو
حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھتو زرداری نے ڈیوس میں جو امیج قائم کیا ہے وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر دنیا میں پاکستان کی کوئی بہتر نمائندگی کرسکتا ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں ۔ وہ قاسم آباد میں بختاور بھٹو زرداری کی 28ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر بختاور بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر زاہد علی بھرگڑی، وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان ، فیاض شاہ اور دیگر رہنما موجود تھے۔
جام خان شورو