ہٹڑی میںپولیس کی کارروائی، شراب کی بھٹی تباہ ، ملزم گرفتار
حیدرآباد(نامہ نگار) ہٹڑی کے علاقے میں زہریلی شراب پینے سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شراب کیس کے مرکزی ملزم عجیب گل بھاگل کو گرفتار کرلیا جب کہ پولیس نے کچی شراب بنانے والی ایک بھٹی بھی تباہ کردی۔ گزشتہ روز تھانہ ہٹڑی کی حدودمیں زہریلی شراب پینے سے ایک شخص ہلاک اور تین بے ہوش ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمدشاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ہٹڑی غلام حسین ڈاہری کو معطل اور لائن حاضر کردیا جب کہ ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو کے حکم پر معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم نے متعلقہ علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے مرکزی ملزم عجیب گل بھاگل کو گرفتار کرلیا ۔ ایس یس پی حیدرآباد نے ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا جب کہ ڈی آئی جی حیدرآباد نے بھی ٹیم کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔
ہٹڑی/ کارروائی