عقیدہ ختم نبوت پر قانون سازی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
عباس پور (نامہ نگار) ختم نبوت کے متعلق قانون سازی کا خیر مقدم قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کے لیے ختم نبوت کی قانون سازی کے لیے کابینہ سے منظوری دین دوستی کا ثبوت ہے اِن خیالات کا اظہار مولانا اشفاق احمد ربانی نے عباس پور میں اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اِس موقع پر عقیدہ ختم نبوت پر قانون سازی کے فیصلے پر شمع رسالت کے پروانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اُن کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کا ایک اچھا فیصلہ ہے جس پر اُنھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قادیانیوں کے چینلز کو بند کیا جائے جو عوام کو گمراہ کررہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سچ کی فتخ ہوتی ہے اور جھوٹ مٹ کر رہتا ہے قادیانی انگریزوں کی پیداوار ہیں جنہوں نے جہاد کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے قادیانیوں کو پیدا کیا اِس موقع پر اُنھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توہین قرآن کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اِس موقع پر مولانا اشفاق احمد ربانی ،انجمن تاجران کے صد شیخ محمد نذیر،سابق انجمن تاجران کے صدر سردار حیات خان ،مولانا خلیق الرحمان ، سابق انجمن تاجران کے صدر سردار فیاض خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی سردار سفیر عالم ،صوبیدار امین ،مولانا سعید الدین اسد،نذیر اصلاحی قاری مقصود فاروقی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔