جیل بھرو تحریک ‘کوئی گرفتاری نہ ہوئی احتجاج جاری رہیگا: اشرف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام جیل بھرو تحریک کے دوسرے دن بھی کارکنوں کی بڑی تعداد قائدین کے ہمراہ اپنی گرفتاریوں کے لئے فیصل چوک پہنچی، تاہم پولیس نے کسی رہنما یا کارکن کو گرفتار نہیں کیا، پولیس کا کہنا تھا کسی نے کوئی جرم نہیں کیا تو گرفتاری کیوں کی جائے، پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے بانی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی قیادت میں 100کے لگ بھگ کارکن ایک بجے سے 4 بجے تک گرفتاریوں کا انتظار کرتے رہے اور عصر کے بعد تمام کارکن اور قائدین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
جیل بھرو تحریک