ڈاکٹر ہارون رشید کو کنٹرولر امتحانات تعینات کرنا اچھا فیصلہ ہے،مظفر حسین
مظفر آباد ( نمائندہ خصوصی) مظفر حسین منہاس سیکرٹری اطلاعات ٹیچرز آرگنائزیشن اور پروفیسر سردار افتخار اکبر سیکرٹری ٹیچرز فاونڈیشن نے پروفیسر ڈاکٹر ہارون رشید کو کنٹرولر امتحانات آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفر آباد تعیناتی پر مبارک باد دیتے ہوئے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا کہ ایک قابل اور انتظامی صلاحیتوں کے استاد کو متذکرہ آسامی پر تعینات کیا ہے۔