شمع رسالت کے پروانے ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہوں، راجہ مجیب الرحمن
مظفر آباد ( نمائندہ خصوصی) مظفر آباد ڈویژن کے اساتذہ میرپور کھڑی شریف میں ختم نبوت کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں شروع کریں تاکہ شمع رسالت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس افرادی قوت کے لحاظ سے کامیاب کانفرنس کہلا سکے ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی راہنماوں راجہ مجیب الرحمن شیخ معراج خالد سعید الرحمن بخاری قاری ضیاء المطفے منور حسن نوری بابر اعوان‘ پروفیسر سعید منصور عباسی ‘ ڈاکٹر خاقان ایاز‘ عبدالرحمن چشتی ودیگر اساتذہ راہنماوں نے مظفر آباد میں انجمن اساتذہ مظفر آباد کے ایک ماہانہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔