جلالپور : گیس بندش پر عوام سراپا احتجاج
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)گیس کی بندش،شہری سراپااحتجاج،کھانے کے اوقات میں گیس بند نہ کرنے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق امیرآباد کالونی،حافظہ آباد کالونی،چوہدری کالونی اور دیوان کالونی میں گیس کی بندش سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔گیس نہ ہونے کے باعث بچے کچھ کھائے بغیر ہی سکول جانے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کھانا پکانے کے اوقات میں گیس بند نہ کی جائے۔