دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون کے استعمال سے گریز کریں، ملک مطلوب احمد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے لرنرز اور وائلٹیرزکو ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی لیکچردیا جس میں انہوں نے ون ویلنگ کرنے والوں کو اس کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا ایس ایس پی ٹریفک نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میںآگاہی مہم کے دوران کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننا خطرہ ہے جبکہ سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کاخیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،روڈ پرپیدل چلنے اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی بھی دی ۔