جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے،ملک منصورافسر
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)ممبرکینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسرنے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا جلسہ قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے ۔ پی پی پی ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک مل کر لاہور میں اتنے بندے جمع نہیں کر سکی تھیں جو جڑانوالہ کے پچاس فیصد بھی بنتے ۔ انہو ںنے یہ بات اپنے آفس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنی زیادہ ہماری قیادت کی کردار کشی کر رہے ہیں عوام اس کے جواب میں اتنی ہی زیادہ پذیرائی دے رہے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ عوام اب عملی خدمت کی سیاست اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کے مابین فرق کو اچھی طرح جان چکے ہیں ،ملک منصورافسر نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے اصل فیصلہ ملک کے بیس کروڑ عوام آنے والے الیکشن میں دیں گے ۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں اور سی پیک سے لے کر میگا ترقیاتی کاموں کی صورت میں ملک کو تعمیر و ترقی کے نئے دور سے روشناس کرایا ہے اور عوام اس تعمیر و ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں جس کا اظہار وہ ہر جگہ ہماری قیادت کو بھر پور پذیرائی کرکے دے رہے ہیں ۔۔