رانا فیصل علی خان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار و کونسلر بلدیہ اٹک رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ اور چیئرمین لیبر یونین ہائی وے رانا فیصل علی خان کے بھائی رانا شاداب علی خان(نادرا والے) کے انتقال پر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اور سنیئر نائب صدر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے اٹک ان کے گھر آکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی کامل بخشش،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔