راولپنڈی شہر میں گیس پریشر کی کمی ،کئی علاقوں میں سرے سے غائب
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور کئی علاقوں میں سرے سے گیس غائب ہونے پر شہری شدید سردی میں رل کر رہ گئے کئی علاقوں کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ایکسپریس ہائی وے ، نئی آبادی ڈھوک منگٹال ، پرانا قلعہ ، بھابھڑہ بازار ، بنی ، ڈبل روڈ کے علاقوں میں مکین شدید دشواری سے کھانا پکانے ، گرم پانی حاصل کرتے ہیں چولہے کی لو بلند نہ ہونے سے خواتین گھنٹوں چولہے کے پاس کھڑی رہتی ہیں جس سے بچوں اور اہلخانہ کو بروقت کھانا بھی نہیں مل پاتا ۔