بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ جندال میں فصلیں متاثر
مٹھیال (نامہ نگار ) گذشتہ تین سالوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ جندال تحصیل جنڈ میں ربیع اور خریف کی فصلیں نہ ہونے کے برابر ہوئی ہیں جبکہ اس سال زمینداروں کاشتکاروں نے وترنہ ہونے کی وجہ سے ربیع کی فصلیں گندم چنا سرسوں وٖغیرہ کاشت کر دی تھیں لیکن بار شیں نہ ہونے کی وجہ سے کاشتہ فصلوں کی بڑھوئی نہ ہو سکی ۔ چونکہ یہ علاقہ بارانی ہے سارا دارومدار بار شوں کے سر پر ہے ۔ جبکہ خشک سالی کی وجہ سے موسمی بیماریوں بخار، نزلہ، زکام، فلو ، خشک کھانسی عام جبکی فضا میں گرد ہونے کی وجہ سے کمسن بچے بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ آئمہ اور خطیب حضرات سے اپیل ہے کہ وہ نماز استسقا کی خاطر باہر نکلیں۔