کراچی : ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ،10زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک حادثے میں ملوث ڈمپر کو نذرآتش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان 17 سالہ ثاقب ولد شریف کو کچل کر ہلاک کردیا جس کے بعد حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔ ادھر سپر ہائی وے پر جوکھیو پمپ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص 45 سالہ میاں جان ہلاک ہوگیا جب کہ ہاکس بے روڈ پر ویگن الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے وہ پکنک منانے کیلئے سنہرا پوائنٹ جارہے تھے۔
حادثات/2ہلاک